Breaking News
Home / صفحۂ اول / عمر اکمل کا سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ، وکلاءسے مشورے شروع

عمر اکمل کا سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ، وکلاءسے مشورے شروع

عمر اکمل کا سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ، وکلاءسے مشورے شروع
ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: ٹیسٹ کرکٹ عمر اکمل نے تین سالہ سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپیل دائر کرنے کےلئے عمر اکمل نے وکلا سے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی، وہ تین سال کی پابندی کو چیلنج کریں گے۔عمر اکمل کے ذرائع کے مطابق سزا بہت سخت ہے، اپنا پورا دفاع کریں گے، ٹریبونل میں معاملہ نہ لے جانے کے باوجود سخت ترین سزا دی گئی۔ذرائع عمراکمل کے مطابق وکیل کی خدمات حاصل کرکے پیر کو اپیل دائر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں تین برس کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے، معطل سزا کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مختلف اوقات میں خلاف ورزی پر تین برس کی پابندی کی سزاسنائی گئی۔عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar