Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگر رہنمائوں کو دو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے پولیس نے نوٹس جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر3میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او انسپکٹر اشرف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور، علی نوازاعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، عامر کیانی، اسد عمر،حماد اظہر، امجد نیازی، ڈاکڑ شہزاد وسیم، اسد قیصر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل اور سی ایس او عمران خان لیفٹینٹ کرنل ر محمد عاصم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کوتھانہ گولڑہ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر143میں بھی فوری شامل تفتیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسی مقدمے میں جن دیگر رہنمائوں کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے ،ان میں اسد عمر، علی نوازاعوان، جمشید مغل،ملک ساجد، عامر مغل، خان بہادر، چوہدری ناصر اسد فاروق اور تنویر قاضی شامل ہیں۔دونوں مقدمات کے نوٹسز میں رہنمائوں سے کہا گیا کہ جلد از جلد دونوں مقدمات میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar