Home / پاکستان / عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی

عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی

عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی

وزیر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے کہا کہ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا، میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید نے کہا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماﺅں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناو¿ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناو¿ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar