(ن) لیگ نے ہمیشہ ہی اپنے سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی ،بشری بی بی کو بس عمران خان کی اہلیہ ہونے کے جرم میں سزا دی گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیل ٹرائل کے دوران عمران خان سے ملاقات ہوئی ، وہ کارکنوں اور شہداء کے لئے پریشان تھے ، انشااللہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہدا کی فیملیز کو انصاف ضرور ملے گا۔انہوںنے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ بدھ کے روز جیل ٹرائل کے دوران عمران خان سے ملاقات ہوئی،ان سے میڈیا سٹریٹجی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان ورکرز اور شہدا کے لیے پریشان تھے،انشااللہ ہمارے بیگناہ ورکرز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ہی اپنے سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی ہے ،بشری بی بی جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں انہیں بس عمران خان کی اہلیہ ہونے کے جرم میں سزا دی گئی، جعلی اور گھٹیا عدت کیس بنایا گیا، طرح طرح کے الزامات لگائے گئے،جملے کسے گئے،تحریک انصاف کی خواتین کو نشانہ بنایا گیا، ناحق قید میں رکھا گیا، (ن) لیگ کو ہمیشہ اخلاقیات اس وقت یاد آتی ہے جب خود اس کی زد میں ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اووسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائی ہے ،26نومبر کو ڈی چوک پر پرامن نہتے شہریوں کا قتل عام کیا گیا،انشااللہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہدا کی فیملیز کو انصاف ضرور ملے گا۔
![](https://i0.wp.com/dailypakistanonline.com/wp-content/uploads/2025/01/Musarrat-Cheema-2.webp?resize=800%2C480&ssl=1)