Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے’ مسر ت چیمہ

عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے’ مسر ت چیمہ

بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکے گا ‘ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم ہیں،عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ہمارے حوصلوں کو نئی تقویت ملتی ہے ، میرے اوپر پچاس سے زائد مقدمات ہیں جن میں پیشیاں بھگت رہی ہوں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بے پناہ کوششوں کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جا سکا ہے اور نہ کیا جا سکے گا۔ عمران خان کو دبائو میں لانے اور توڑنے کے لئے ان کی اہلیہ جن کا حکومتی امور اور سیاست سے دور کا بھی تعلق انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ، ان کی بہنیں مقدمات کا سامنا کررہی ہیں ۔ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان اور نہ ہی ان کے خاندان کے حوصلے کمزور پڑے ہیں ،ہم جیسے کارکنان کو عمران خان اور ان کی فیملی پر فخر ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے بلکہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کا کیا قصور ہے جو انہیں طویل عرصے سے جیل میں رکھا گیا ہے ، ان رہنمائوں نے سیاست میں قربانی دینے کی ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سیاست کی تاریخ میں سنہرے میں لکھا جائے گا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar