Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان بد عنوان عناصر کےخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان بد عنوان عناصر کےخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان بد عنوان عناصر کےخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق
اختلا ف رائے جمہور یت کا حسن ہو تا ہے حکومت اتحادیوں کے تحفظا ت ہر صور ت دور کرے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لان) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عمران خان بد عنوان عناصر کےخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، ماضی میں اشرافیہ کیلئے جبکہ موجود حکومت غریبوں اور مزدوروں کو مدنظر رکھ کی پالیسیاں بنارہی ہے، اختلا ف رائے جمہور یت کا حسن ہو تا ہے حکومت اتحادیوں کے تحفظا ت ہر صور ت دور کرے گی۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف سستی شہرت حاصل کرنے کے طرےقے ڈھونڈ رہے ہیں، شہبازشریف کا سیاسی مستقبل تاریک اس لئے وہ الزامات کی سیاست میں حد سے آگے نکل گئے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے ، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبوں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تمام مسائل حل کرنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی اور اب ایک ایک کرکے تمام مسائل حل کررہے ہیں، عوام کو مزید وسائل فراہم کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar