Home / پاکستان / عمران خان اور آئی ایم ایف کا گٹھ جوڑ، شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

عمران خان اور آئی ایم ایف کا گٹھ جوڑ، شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

عمران خان اور آئی ایم ایف کا گٹھ جوڑ، شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پاکستان کیلئے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کیلئے کام کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا۔انہو ں نے کہا کہ بجٹ تقریرمیں میں نے جو کچھ کہا تھا وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی۔شہبازشریف نے بجلی، پٹرول، ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا تھاآج وہ سچ ثابت ہوگیا۔انہوں نے کہا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی اور آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی اور آج منی بجٹ لایا جارہا ہے ۔ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی۔ شہبازشریف نے کہا کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس، پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوامی مفاد کیخلاف دہشتگردی ہے ،مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے، عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی خود ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے، پھر قوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہی، قوم کو اچھی طرح سمجھ آرہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کون یہ ظلم ہر روز ڈھارہا ہے، مسئلہ قوم کی سمجھ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، جھوٹ اور تاریخی نالائقی ونااہلی کا ہے، پاکستان اور قوم کو حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی کڑی سزا مل رہی ہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام کاگزر بسر کیسے ہورہاہے۔ حکومت تین سال سے قوم کو چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar