Breaking News
Home / صفحۂ اول / عصام نے لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے جمع کرلیے

عصام نے لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے جمع کرلیے

عصام نے لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے جمع کرلیے

یہ رقم کورونا اور لاک ڈاﺅن متاثرین میں راشن تقسیم پر خرچ کی جائےگی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مختلف لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے سے زائد اکٹھے کرلیے،یہ رقم کورونا اور لاک ڈاو?ن متاثرین میں راشن تقسیم پر خرچ کی جائے گی۔

اعصام الحق کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے جوتے سروس فاﺅنڈیشن نے 30 لاکھ روپے میں حاصل کیے، اسپین کی ایک ٹینس اکیڈمی نے رافیل نڈال کی جرسی 10 ہزار یوروز میں خریدی۔

اعصام الحق کے دستخط شدہ شرٹ سیالکوٹ میں کمپنی نے 5 لاکھ روپے میں حاصل کی اور وسیم اکرم کی دستخط شدہ 2 گیندیں 6 لاکھ اور ڈھائی لاکھ میں خریدی گئی۔اعصام الحق نے کہا کہ نیلامی سے جمع رقم سے کورونا اور لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پاس سینیٹ کی نشست جیتنے کیلئے 12ممبران زیادہ ہیں۔فضل الرحمن

اسلام آباد 22 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ …

Skip to toolbar