عزیز میاں قوال کی 21ویں برسی(آج)منائی جائے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 21ویں برسی آج(پیر)6 دسمبرکو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ اس موقع پر عزیز میاں قوال کے پرستار وںاور مداحوں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبی ، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے حکومت پاکستان سے 1989 میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے ملک کے نامور قوال عزیز میاں 17اپریل 1942 کو پید ا ہوئے ۔ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا لیکن وہ عزیز میاں قوال کے نام سے مشہور ہوئے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناﺅ کیا۔عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوںنے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔ عزیز میاں نے اپنے منفرد ، بھاری بھرکم ، بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے پہچانے جاتے تھے۔ عزیز میاں 6دسمبر 2000 کو 58برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
Tags #AzizMianQawal #DeathAnniversary #PrideofPerformance
Check Also
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …
لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ
کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …
سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف
ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …
بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ
شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …
تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …