Home / شوبز / عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، مجھے بھی ہے، اقرا عزیز

عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، مجھے بھی ہے، اقرا عزیز

عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، اقرا عزیز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ اور میزبان و اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے ایک خاتون کی بائیک پر بیٹھے تصویر شیئر کی، جس میں خاتون نے آن لائن کھانا منگوانے کی ایپ ’فوڈ پانڈا‘ کا بیگ پہن رکھا ہے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے، مجھے بھی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar