Home / پاکستان / عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ

عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ

عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ

اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آئین کیا کہتا ہے؟ آئین میں جو رول اقلیتوں کو دیا گیا اس کو دیکھیں، مندر تعمیر سے متعلق کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین کی بنیاد اسلام ہے، مسلم ریاست میں مندر بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انتظامی معاملات میں اسلامی نظریاتی کونسل کو کوئی اختیار نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اقلیتیں پاکستان کو چھوڑ دیں؟ عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی، جو آپ کر رہے ہیں یہ دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے بھی ٹھیک نہیں، آپ کا ایمان مضبوط ہے آپ مسلمان ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں دوسرے ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک ہو؟ نیوزی لینڈ میں کیا ہوا؟ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کیا کنڈکٹ تھا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آئین کیا کہتا ہے؟ آئین میں جو رول اقلیتوں کو دیا گیا اس کو دیکھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید …

Skip to toolbar