Breaking News
Home / شوبز / عالمی شہرت یافتہ شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی (کل )منائی جائے گی

عالمی شہرت یافتہ شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی (کل )منائی جائے گی

عالمی شہرت یافتہ شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی (کل )منائی جائے گی

استاد مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی کل ( ہفتہ) کو منائی جائے گی ۔ کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مہدی حسن 18 جولائی 1927کو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار ایک پروگرام میں پرفارم کر کے گلوکاری کا آغاز کیا اور 20سال کی عمر میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے۔جہاں1957 میں انہوں نے کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقائدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔1962میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔

مہدی حسن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتنا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar