Breaking News
Home / پاکستان / عالمی بینک اور سندھ حکومت نے صوبے میں 145 ملین ڈالر کے سندھ کوڈ19رسپانس پروگرام اور ٹڈی دل کنٹرول پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق

عالمی بینک اور سندھ حکومت نے صوبے میں 145 ملین ڈالر کے سندھ کوڈ19رسپانس پروگرام اور ٹڈی دل کنٹرول پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق

عالمی بینک اور سندھ حکومت نے صوبے میں 145 ملین ڈالر کے سندھ کوڈ19رسپانس پروگرام اور ٹڈی دل کنٹرول پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق

COVID-19کے بعد کھڑی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کا ایک اور خطرہ سامنے آیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک اور سندھ حکومت نے صوبے میں 145 ملین ڈالر کے سندھ کوڈ19رسپانس پروگرام اور ٹڈی دل کنٹرول پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیتھا میتھو الانگوان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ وزیراعلی ہاﺅس کراچی سے شریک ہوئے جبکہ ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نےٹیم کے ہمراہ اسلام آباد آفس سے حصہ لیا۔ وزیراعلی سندھ کی معاونت وزیر توانائی امتیاز شیخ ، وزیراعلی سندھ کوآرڈینیٹر حارث گذدر، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری توانائی مصدق خان ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور سیکرٹری سرمایہ کاری نجم شاہ نے کی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت عالمی بینک کی تکنیکی اور مالی مدد سے کوویڈ 19 کے امپیکٹ پروگرام کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی موبلائیزیشن کے مقصد کیلئے فنڈز کی ڈائیورژن/ تنظیم نو ، دوبارہ تشکیل اور ورلڈ بینک پورٹ فولیو کو بحال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی ٹیم COVID اثرات کی نگرانی کے نظام کی اعلی فریکیونسی پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ حکومت کے فیصلے کرنے میں مدد دی جاسکے۔

وزیراعلی سندھ نے ورلڈ بینک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے مخصوص مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا جارہا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ پورے صوبے کیلئے ایک اعلی مثر کوویڈ مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا جائے ۔ مراد علی شاہ کے مطابق ان کی حکومت نے تمام عوامی مقامات ، بس اسٹینڈز / اسٹاپس ، دفاتر ، سڑکوں اور عوامی علاقوں کی مناسب صفائی ، طوفان/بارش کے پانی کی نالیوں اور نالوں کی صفائی ، 2کچرا منتقلی اسٹیشنوں کا قیام اور 2لینڈ فل سائٹوں کا قیام عمل میں لائی ہے۔

ورلڈ بینک کے چیف نے اس تجویز کی منظوری دی اور کہا کہ سندھ حکومت اسکے مختلف منصوبوں کے 135 ملین ڈالرز کے فنڈز منتقل/استعمال کرسکتی ہے جب تک کہ منصوبے کی متعلقہ فورمز سے باضابطہ طور پر منظوری ہو۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے جاری بحران نے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا انکی حکومت نے چھوٹے قرضوں میں توسیع اور یومیہ اجرت والوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل کیا ہے۔

عالمی بینک نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ وہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور ایک علیحدہ پروگرام کے ذریعہ یومیہ اجرت والوں کی بحالی کیلئے حکومت سندھ کی حمایت کریں گے اور اسے COVID-19 رسپانس پروگرام کا ایک حصہ بنایا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ COVID-19کے بعد کھڑی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کا ایک اور خطرہ سامنے آیا ہے۔ ٹڈی دل نے پہلے ہی صوبے کی فصل کا ایک تہائی حصے کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی حکومت چاہتی ہے کہ ورلڈ بینک اپنی تکنیکی اور مالی مدد صوبے کو فراہم کرے تاکہ فصلوں اور صحرا کے علاقوں میں جلد سے جلد اسپرے کرایا جاسکے بصورت دیگر ٹڈی دل کے حملوں سے فصلیں تباہ ہوجائیں گی اور صوبے میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ ورلڈ بینک نے لوکس کنٹرول پروگرام کیلئے 10 ملین ڈالرز کی منظوری دی اور سندھ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کے فنڈز لے کر ٹڈی دل پر قابو پانے کا پروگرام شروع کریں۔

ورلڈ بینک زراعت کے فروغ کے منصوبوں کیلئے مزید فنڈز کا بندوبست کرے گا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک پورٹ فولیو پر پابندی ، دوبارہ تخلیط اور انکو دوبارہ استعمال کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے چیئرمین محمد وسیم کے تحت ورلڈ بینک اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک سولر اور ونڈ پاور سے چلنے والے منصوبوں کو ترقی دینے میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔ صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اجلاس کو جاری قابل تجدید منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ہائبرڈ قابل تجدید توانائی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar