Home / شوبز / عاطف اسلم کا ”اسماءالحسنیٰ‘ کا خاص تحفہ

عاطف اسلم کا ”اسماءالحسنیٰ‘ کا خاص تحفہ

عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ”اسماءالحسنیٰ“ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لان)پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اس مشکل وقت میں امید اور اظہار یکجہتی کے لیے ”اسماءالحسنیٰ“ کا خاص تحفہ پیش کیا ہے۔

عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ”اسماءالحسنیٰ“ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا۔عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی پہلی طاق رات کے دن ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی خوبصورت آواز میں ”اسماءالحسنیٰ“ کی ویڈیو ریلیز کی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے۔عاطف اسلم کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی پاکستان ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر عاطف اسلم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز میں اللہ کے 99 ناموں ”اسمائ‘ الحسنیٰ“ کو ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز ا?واز میں اذان پیش کی تھی جب کہ ان کی آواز میں حمد”وہی خدا ہے“ اور سلام ”تاجدارِ حرم“ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar