Breaking News
Home / پاکستان / طیارہ حادثے میں متاثرہ علاقے کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر

طیارہ حادثے میں متاثرہ علاقے کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر

طیارہ حادثے میں متاثرہ علاقے کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر کورنگی نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے میں ماڈل کالونی جناح گارڈن کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی جناح گارڈن کے بلاک اے اور آرمیں گرا جس سے 19گھروں کو نقصان پہنچا اور ان میں دو گھر مکمل طور پر جل گئے۔

ڈی سی کورنگی کے مطابق طیارہ حادثے میں کالونی کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا، حادثے میں صرف 3 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ گھروں کے 16 رہائشیوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اور انہیں رہائش کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت کی گئی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar