Breaking News
Home / پاکستان / طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالی ائیر ہوسٹس انعم خان کے اہل خانہ شناخت کے لئے کراچی روانہ

طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالی ائیر ہوسٹس انعم خان کے اہل خانہ شناخت کے لئے کراچی روانہ

ائیر ہوسٹس انعم نے عید الفطر اہل خانہ کے ساتھ منانے کےلئے امریکہ کی فلائٹ کینسل کی تھی

طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالی ائیر ہوسٹس انعم خان کے اہل خانہ شناخت کے لئے کراچی روانہ

لاہور( ) طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالی ائیر ہوسٹس انعم خان کے اہل خانہ شناخت کے لئے کراچی روانہ ہوگئے.

تاہم انعم کی والدہ تاحال اپنی بیٹی کی موت کا یقین کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں. ان کا کہنا ہے کہ انعم زخمی ہے وہ گھر واپس آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان کے اہل خانہ شناخت کےلئے کراچی روانہ گئے ۔

اس موقع پر انعم خان کے والد مسعود خان کا کہنا تھا انعم خان میری بیٹی نہیں بیٹا تھی، جب میں بیمار ہوتا تھا یا اس کی ماں بیمار ہوتی تھی تو وہ بیٹوں کی طرح ہمارا خیال رکھتی تھی، علاج کراتی تھی، چھوٹے بھائی اور دو چھوٹی بہنوں کا بھی خیال رکھتی تھی۔

چھوٹے بھائی حمزہ کا کہنا تھا اس کو ابھی بھی بہن کے فون کا انتظار ہے ۔

والد کہنا تھا کہ وہ پورے گھر کاسہارا تھی، اس کی موت سے ہم بے آسرا ہو گئے ہیں۔انعم کی والدہ کا کہنا تھا کہ مےری بےٹی زخمی ہے وہ ضرور واپس آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ انعم نے گزشتہ ہفتے امریکہ فلائٹ کینسل کی تھی وہ عید پاکستان مین منانا چاہتی تھی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar