Breaking News
Home / صفحۂ اول / طلباءو طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سید شرافت حسین بخاری

طلباءو طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سید شرافت حسین بخاری

طلباءو طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سید شرافت حسین بخاری

وفاقی دارالحکومت میں نوجوان نسل میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ طلباءو طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں نوجوان نسل میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ نواجون نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے روکنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سلسلہ میں سید شرافت حسین بخاری نے سی ڈی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے تمام رہائشی سیکٹرز میں کھیلوں کے میدان کی تعمیر کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کالونیوں کے نقشوں میں بھی کھیلوں کے میدانوں کے لئے الگ الگ جگہ رکھی جائے تاکہ ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل اور جنم ہوسکے، کرونا وائرس کی وباءکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور اس وباء سے طلباءو طالبات کو بچانے کے لئے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے حکومتی فیصلہ قابل تعریف ہے اور یہ طلباءو طالبات ملک کا اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بھارت میں مشتعل کسانوں نے 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

نئی دہلی : 22 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں زرعی قوانین …

Skip to toolbar