طالبان کے ساتھ لڑائی: 46 افغان فوجی سرحد پار کرکے پاکستان پہنچ گئے
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان نیشنل آرمی(اے این اے )کے کمانڈر نے پاکستان آرمی سے افغان فوجیوں اور بارڈر پولیس کے پانچ افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ دینے اور محفوظ راستہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔پیر کے روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ چترال کے ارندو سیکٹر کی دوسری جانب تعینات افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر نے افغان سپاہیوں کو پاکستانی فوج سے پناہ اور محفوظ راستہ دینے کی درخواست دی ہے۔افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر کے مطابق وہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال میں پاکستان کی سرحد سے متصل فوجی پوسٹوں پر کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکتے۔پریس ریلیز کے مطابق یہ افغان سپاہی اتوار کی رات چترال میں واقع ارندو سیکٹر پہنچے ہیں۔ پاکستان کی فوج نے افغان حکام سے رابطے اور ضروری کارروائی کے بعد ان سپاہیوں اور افسران کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی اور انہیں فوجی روایات کے مطابق کھانا، رہائش اور ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان سپاہیوں اور افسران کو ضروری کارروائی کے بعد باوقار طریقے سے افغان حکومت تک واپس پہنچایا جائے گا۔اس سے قبل یکم جولائی کو بھی 35 افغان سپاہیوں نے پاکستان آرمی سے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی تھی اور انہیں پاکستان نے محفوظ راستہ دینے کے بعد افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا میں تیزی کے بعد طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ طالبان نے گذشتہ دنوں پاکستان کے ساتھ متصل سرحد پر واقع علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی بھی کیا تھا۔
Tags #Afghanistan #AfghanNationalArmy #Asylum #Attack #ISPR #Pakistan #Taliban #War
Check Also
چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …
لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز
منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …
نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان
کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …