Breaking News
Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / طالبان نے امریکی فوج کے مقامی ترجمان کا سرقلم کردیا

طالبان نے امریکی فوج کے مقامی ترجمان کا سرقلم کردیا

An Afghan man talks to a Canadian soldier and an interpreter during the soldiers' patrol in Kandahar city June 10, 2009. REUTERS/Jorge Silva (AFGHANISTAN CONFLICT POLITICS MILITARY)

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے ایک افغان مترجم کو امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے کی پاداش میں قتل کر دیا۔

سی ای این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کا ہے جب 32 سالہ سہیل پردیس کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے خوست کے علاقے میں اپنی بہن کو لینے گیا تھا۔

پانچ گھنٹوں کے اس سفر کے دوران جب 32 سالہ پردیس صحرا کے پار جارہا تھا کہ طالبان کے بندوق برداروں نے ایک چوکی پر اس کی گاڑی کو روکا۔ اس دوران انہوں نے وہاں گاڑی کو تیزی سے بھگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس کے بعد طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور سہیل پردیس کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مارکر قتل کر دیا۔

تاہم ہلال احمر نے عینی شاہدین کےحوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے ان کی کار پر گولی چلائی جس کی وجہ سے کار رک گئی۔ اس کے بعد طالبان شدت پسندوں اسے گھسیٹ کر باہر نکالا اور اس کا سر کاٹ دیا۔

ایک دوست اور ساتھی کارکن نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ پردیس نے اپنی موت سے چند دن پہلے ہی انہیں بتایا تھا کہ انہیں طالبان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت ملنا شروع ہوئیں جب پتا چلا کہ سہیل 16 ماہ سے امریکی فوج کے ترجمان کے طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسے بتا رہے تھے کہ آپ امریکیوں کے جاسوس ہیں۔ آپ امریکیوں کی نگاہ ہیں اور ہم آپ کو اور آپ کے کنبہ کو قتل کر دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کی نشانہ بنانے اور امریکی ترجمان کے ساتھ کام کرنے والے افغان مترجموں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar