Breaking News
Home / پاکستان / ضمنی الیکشن: حلقہ این اے 133میں ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان پریشان

ضمنی الیکشن: حلقہ این اے 133میں ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان پریشان

ضمنی الیکشن: حلقہ این اے 133میں ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان پریشان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی زیرصدارت حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن بارے مشاورتی اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوا۔ متعلقہ حلقے کے پارٹی رہنماؤں نے وزیر اعظم سے پنجاب حکومت کی جانب سے تین سالوں میں حلقے کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ سکیمیں اور فنڈز نہیں ملے جو حلقے کی ضرورت تھے جبکہ وزیر اعظم نے لاہور میں فنڈز کی عدم فراہمی پر حیرانی کا اظہار کیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبائی امور اور آئندہ بلدیاتی نظام پربریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar