ڈیلی پاکستان آن لائن
ہنگو: ضلع اورکزئی میں تخریب کا ری منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ اورکزئی سنٹرل تحصیل میں سیکیورٹی فورسز اور حساس ادارے کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کامیاب کاروائی میں پہاڑ کے دامن میں چھپا یا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ مجموعی طورپر بر آمد کیا گیا اسلحے میں فیوز بم 52 عدد،سموک گرینڈ 7 عدد،160 ملی میٹر راونڈ 4 عدد،81 ایم ایم رواں 1 عدد،12.7روانڈ 50 عدد،ایچ ای 36 گرینڈ 6 عدد،آر پی جی سیون روانڈ 50 عدد،ارگز گرینڈ 6 عدد شامل ہے۔مذکورہ اسلحہ نامعلوم شرپسندوں نے چھپایا تھا جوکہ فورسز نے کاروائی کے دوران اپنے قبضے میں لے لیا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شرو ع کر دیا ہے ۔