صوفیانہ کلام کے ذریعے محبت ،امن اوربھائی چارے کوعام کیا جا سکتاہے ‘ صنم ماروی
جب صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے میں کہیں بلندیوں پر ہوں‘ انٹر ویو
لاہور اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور گلوکار ہ صنم ماروی نے کہاہے کہ صوفیانہ کلام پیش کرنے کی وجہ سے میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونماہوئی ،صوفیانہ کلام میں محبت کی چاشنی ہوتی ہے جوسننے والوں کی روح میں اترجاتی ہے،انسان کے مقدر میں کیا لکھا ہے وہ صرف رب کی ذات ہی جانتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں صنم ماروی نے کہا کہ ہر انسان اپنے لئے اچھا سوچتا اور اس کیلئے جستجو بھی کرتاہے لیکن رب کی ذات نے آپ کی قسمت میںجو لکھا ہوتاہے ہوتا وہی ہے ۔ میرارب خودکہتاہے کہ میںکسی انسان پر اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہوں جسے اٹھانے کی اس میں سکت ہوتی ہے ۔
میں اپنے رب سے اپنے لئے صبر مانگتی ہوں کیونکہ اس کا پھل بہت میٹھا ہوتا ہے۔
صنم ماروی نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام پیش کرنا بہت اچھا لگتا ہے اورایسے لگتا ہے جیسے میں کہیں بلندیوں پر ہوں ۔صوفیانہ کلام کے ذریعے محبت ،امن اوربھائی چارے کوعام کیا جا سکتاہے ۔