Breaking News
Home / پاکستان / صوبوں اور ہیلتھ ایڈوائس کے مطابق باہرسےآنےوالے ہرشخص کےٹیسٹ کی ضرورت نہیں،معیدیوسف

صوبوں اور ہیلتھ ایڈوائس کے مطابق باہرسےآنےوالے ہرشخص کےٹیسٹ کی ضرورت نہیں،معیدیوسف

صوبوں اور ہیلتھ ایڈوائس کے مطابق باہرسےآنےوالے ہرشخص کےٹیسٹ کی ضرورت نہیں،معیدیوسف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزيراعظم کے معاون خصوصی معيد يوسف نے کہا ہے کہ کروناکی96فیصدٹرانسمیشن لوکل ہے،3فیصدباہرکےلوگ ہیں،ہیلتھ ایکسپرٹ کی ایڈوائس ہےکہ باہرسےآنےوالےہرشخص کےٹیسٹ کی ضرروت نہیں،صوبوں نےمشورہ دیاہےکہ جولوگ بیمارہوں صرف ان کاٹیسٹ کریں۔

بدھ کو وزيراعظم کے معاون خصوصی معيد يوسف نےميڈيا بريفنگ میں بتایا ہے کہ اب تک 75سے80ہزارپاکستانیوں کو واپس لاچکےہیں۔

معیدیوسف نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں اسلام آباد ایئرپورٹ کھولا،150مسافرواپس لائے۔معیدیوسف نے واضح کیا کہ کروناکےپھیلاؤ کاذریعہ پاکستان واپس آنےوالےلوگ نہیں بنے، بیرون ممالک میں موجود طلبا کوواپس لانے کاپروسیس ابھي شروع نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کروناکی96فیصدٹرانسمیشن لوکل ہے،3فیصدباہرکےلوگ ہیں،ہیلتھ ایکسپرٹ کی ایڈوائس ہےکہ باہرسےآنےوالےہرشخص کےٹیسٹ کی ضرروت نہیں،صوبوں نےمشورہ دیاہےکہ جولوگ بیمارہوں صرف ان کاٹیسٹ کریں،جن میں علامات نہیں ہوں گی ان کاٹیسٹ نہیں ہوگا اور وہ گھروں میں قرنطینہ میں رہینگے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سےقرنطینہ کی سہولت نہیں دی جائےگی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کےذریعےسب سےرابطےمیں رہینگے،تمام صوبےمیں این سی اوسی اجلاس میں مشاورت میں شامل ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ 40سے45ہزارپاکستانی اب ہم واپس لاسکیں گے، تمام ایئرلائنزاب آپریٹ ہوسکیں گی،ملک میں8ایئرپورٹ آپریشنل ہیں اور 20 تاريخ سے مزید لوگوں کو واپس لائيں گے جبکہ تمام ايئر لائن پرواز کريں گی.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar