Home / پاکستان / صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران قتل کے مقدمے میں گرفتار

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران قتل کے مقدمے میں گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کو بارکھان میں تین افراد کے قتل کے معاملے میں ملوث ہونے کے شبے میں باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ،سردار عبدالرحمن کھیتران کو تفتیش کے لئے کرائمز برانچ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا جائیگا ۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق بدھ کو صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے آفس طلب کیا گیا تھا جہاں انہیں باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق سردار عبدالرحمن کھیتران پر بارکھان میں قتل ہونے والے تین افراد محمد نواز، عبدالقادر اور انکی والدہ گراں ناززوجہ خان محمد کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جس پر ان سے کرائمز برانچ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تفتیش کریگی ۔ترجمان کے مطابق خان محمد کے خاندان کے دیگر مغویوں کی بازیابی کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ قتل کے واقعہ میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar