Breaking News
Home / انٹر نیشنل / صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک کی قیادت کریں، نینسی پلوسی

صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک کی قیادت کریں، نینسی پلوسی

صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک کی قیادت کریں، نینسی پلوسی

لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹرمپ نے ٹیسٹ کی تعداد کم کرنے کا آخر کیوں کہا ،اسپیکر ایوان نمائندگان

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔

پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی تعداد کم کرنے کا آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتے کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ مہربانی کر کے ٹیسٹ کرنے کا عمل ہی سست کردیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar