Home / پاکستان / صدر مملکت سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ،وفاقی محتسب نے صدر کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا

صدر مملکت سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ،وفاقی محتسب نے صدر کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا

President Dr. Arif Alvi being presented annual report by Wafaqi Mohtasib, Syed Tahir Shahbaz, who called on him in Islamabad on April 01, 2019.

صدر مملکت سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ،وفاقی محتسب نے صدر کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا
وفاقی محتسب نے کیسز کے60 دنوں میں فیصلے کئے ، نظر ثانی اپیلوں کے 45 دن میں فیصلے کئے گئے، صدر مملکت کو بریفنگ دی
وفاقی محتسب انتظامی نا انصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، صدر مملکت کا عام آدمی کو دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں وفاقی محتسب نے صدر کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وفاقی محتسب نے کہاکہ 2019ءکے دوران 75 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے گئے جن میں سے 97 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ وفاقی محتسب میں 1039 کیسز میں نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی گئی ،317 کیسز میں صدر پاکستان کو اپیلیں دائر کی گئی جوکہ مجموعی کیسز کا 0.4 فیصد بنتی ہیں۔بتایاگیاکہ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے 90 فیصد فیصلوں کو برقرار رکھا، 2019ءکو آگاہی کے سال کے طور پر منایا گیا۔بریفنگ کے مطابق الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے جامع آگاہی مہم چلائی گئی ۔بریفنگ کے مطابق اس مہم کے باعث بلوچستان جنوبی پنجاب اور ایبٹ آباد سے کیسز کے اندراج کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بریفنگ کے مطابق بلوچستان بہاولپور، ملتان، لاہور، پشاور اور ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں اور مختلف یونیورسٹیوں میں سیمینارز منعقد کئے گئے۔

بریفنگ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ ، گورنر پنجاب، گورنر سندھ ،گورنر خیبرپختونخوا اور ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی محتسب کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ وفاقی محتسب کے دس علاقائی دفاتر کے افسران نے آﺅٹ ریچ کمپلینٹ ریزولیشن پروگرام کے تحت 72 اضلاع اور تحصیلوں کے 370 دورے کئے، وفاقی محتسب نے کیسز کے60 دنوں میں فیصلے کئے ، نظر ثانی اپیلوں کے 45 دن میں فیصلے کئے گئے۔انہوںنے کہاکہ جنوری2020ءسے جون2020ءتک47 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں38 فیصد زیادہ ہیں۔انہوںنے بتایاکہ کورونا وباءکے دوران 60فیصد کیسزکی رجسٹریشن آن لائن سسٹم کے ذریعے کی گئی۔

وفاقی محتسب نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار میں بہتری کیلئے کوششیں کی گئی۔انہوںنے کہاکہ ہر جیل میں ایک ماہر نفسیات اور ایک ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام جیلوں میں ذہنی امراض کے قیدیوں کو الگ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ 12 اجلاسوں کے بعد ششماہی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے8انٹرنیشنل ہوائی اڈوں پر ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان ہوائی اڈوں پرچوبیس گھنٹے بارہ محکموں کے افسران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے موجود رہتے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عام آدمی کو دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی محتسب انتظامی نا انصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کی کارکردگی اور خصوصی اقدامات کی تعریف کی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar