Breaking News
Home / انٹر نیشنل / صدرپیوٹن اور شہزادہ محمد بن سلمان کا تیل کی پیداوار میں کمی پر قریبی تعاون بڑھانے پر متفق

صدرپیوٹن اور شہزادہ محمد بن سلمان کا تیل کی پیداوار میں کمی پر قریبی تعاون بڑھانے پر متفق

صدرپیوٹن اور شہزادہ محمد بن سلمان کا تیل کی پیداوار میں کمی پر قریبی تعاون بڑھانے پر متفق

اوپیک اور روس کی سربراہی میں تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک نے مئی اور جون میں اپنے تیل کی پیداوار میں 10 ملین بیرل روزانہ کم کرنے پر اتفاق

ریاض: (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ٹیلیفون پر تبادلہ خیال ہوا جس میں دونوں رہ نماﺅں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، پیداوار اور کھپت سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

کریملن نے خبررساں دارے”رائیٹرز“ کوبتایا کہ صدر پوتین اور شہزادہ محمد بن سلمان تیل کی پیداوار میں کمی پر قریبی تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔یہ بات چیت آئل کانفرنس سے دو ہفتہ قبل ہوئی ہے۔روسی حکام نے مزید کہا کہ صدر پوتین نے تیل کی پیداوار کو روکنے کے لئے اوپیک گروپ کے فریم ورک کے تحت اپریل میں طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ماسکو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور روس کی پٹرولیم کی وزارتیں تیل کی پیداوار اور اس کے دیگر امور پرایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر متفق ہیں۔

پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی سربراہی میں تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک نے مئی اور جون میں اپنے تیل کی پیداوار میں 10 ملین بیرل روزانہ کم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ کرونا وائرس متاثرہ خام منڈی کے جمود کو دور کیا جاسکے۔توقع کی جارہی ہے کہ اوپیک + گروپ جون کے دوسرے ہفتے میں اپنی پروڈکشن پالیسی پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ورچوئل کانفرنس کرے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar