Home / شوبز / صبر و تحمل والامزاج رکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں‘ محموداسلم

صبر و تحمل والامزاج رکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں‘ محموداسلم

صبر و تحمل والامزاج رکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں‘ محموداسلم

ہمارا ٹی وی ڈرامہ بہتر ہے ،جو لوگ اس پر تنقید کرتے ہیں انہیں اس کا پورا حق حاصل ہے ‘انٹرویو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر اداکارمحموداسلم نے کہاہے کہ صبر و تحمل والامزاج رکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ، ایسے لوگ عاجزی پسندہوتے ہیں اور خدا کی ذات کو یہ صفت بڑی پسند ہے ۔

ایک انٹرویومیںمحمود اسلم نے کہا کہ آ ج کے دورمیں صبرو تحمل نام کی چیز ناپید ہوتی جارہی ہے اورلوگوںکی شخصیت میں بے چینی اور جلد بازی نظر آتی ہے ۔ صبرو تحمل سے کام لینا والاشخص ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور درست فیصلہ کرتاہے جس کی وجہ ایسے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔ محموداسلم نے کہا کہ مجھے بھی ایسے لوگ مجھے بڑے پسند ہیں اور میری ان سے اچھی بنتی ہے کیونکہ ان میں عجز و انکساری بھی ہوتی ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ بہتر ہے لیکن جو لوگ اس پر تنقید کرتے ہیں انہیں اس کا پورا حق حاصل ہے تاہم انہیں اصلاح کے پہلو کو بھی اجاگرکرنا چاہیے تاکہ ڈرامہ لکھنے والے اس طرف توجہ دیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar