صبا قمر کی شئیر کی نئی تصویریں، مداحوں نے باندھے تعریفوں کے پل
صبا قمر نے مہنگی ،پرآسائش گاڑی میں بیٹھے اپنی تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کی تعریف
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ترکی کے شہر استنبول سے اپنی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک مہنگی اور پرآسائش گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل کیا ہوا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ٹھیک سے بیٹھو لوگ کیا کہیں گے جبکہ دوسری تصویر کے لئے انہوں نے لکھا کہ لو بیٹھ گئی ٹھیک سے۔
صبا قمر کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں 90ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا۔جبکہ رواں ہفتے بھی اداکارہ کی ترکی سے شیئر کی گئیں تصاویر کو تقریباً دو لاکھ بار پسند کیا گیا تھا۔