Breaking News
Home / پاکستان / شیخ رشید کے نواز شریف سے دس سوالات پر رانا ثنااللہ نے بھی 10سوالات پوچھ لئے

شیخ رشید کے نواز شریف سے دس سوالات پر رانا ثنااللہ نے بھی 10سوالات پوچھ لئے

????????????????????????????????????

شیخ رشید کے نواز شریف سے دس سوالات پر رانا ثنااللہ نے بھی 10سوالات پوچھ لئے

عمران نیازی کاچپڑاسی فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ‘ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے بھی وزیر ریلوے شیخ رشید سے 10سوالات پوچھ لئے جبکہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہے ،نواز شریف کے ایک ایک لفظ کی سچائی شیخ رشید ہر روز ثابت کر رہا ہے ،عمران نیازی کاچپڑاسی فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ،عمران نیازی نے ہر دور میں اداروں کو متنازعہ بنایا،شیخ رشید کے باس نے مودی کی الیکشن مہم چلائی اور کہا کہ اس کے جیتنے سے کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید سے دس سوالات میں پوچھا واضح کرنا ہوگا کہ کیا شیخ رشید افواجِ پاکستان کا ترجمان ہے یا آئی ایس پی آر، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی اور کون امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا2014 کے دھرنے کی فنڈنگ کس نے کی، یہ فنڈنگ کہاں سے آئی،کیا دھرنے میں پولیس کے سر پھاڑنے ، سول نا فرمانی کی کال، بجلی کے بل جلانے کا پلان جیمز گولڈ سمتھ کے گھر بنا،مودی کی الیکشن کمپین کون کر رہا تھا،بی جے پی کی ایک خاتون رکن سے پیسے کس نے لئے ،کشمیریوں کے نام پر پیسے کمانے والا غدار کون ہے،کشمیر کا سودا کیوں اور کیسے کیا،کلبھوشن کا سہولت کار کون ہے، کون اس کی وکالت کر رہاہے،قونصلر سروس کون فراہم کر رہا ہے،فارن فنڈنگ بے نامی اکاﺅنٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی، آج تک ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے،بتایا جائے جوہری دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ جانے والا ٹارزن کون تھا،مشرف کے ریفرنڈم میں مال کس نے کمایا؟۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar