Breaking News
Home / پاکستان / شیخوپورہ‘ آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘موٹر سائیکل پر سوار بچی سمیت شوہر اور بیوی موقع پر جاں بحق

شیخوپورہ‘ آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘موٹر سائیکل پر سوار بچی سمیت شوہر اور بیوی موقع پر جاں بحق

شیخوپورہ‘ آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘موٹر سائیکل پر سوار بچی سمیت شوہر اور بیوی موقع پر جاں بحق

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) 22 چک نزد ناظر لبانہ شرقپور روڑ پر آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار بچی سمیت شوہر اور بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے-

ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیاجاں بحق ہونے والوں میں عصمت علی ولد محمد یوسف 30 سال، ثانیہ بی بی زوجہ عصمت علی 27 سال اور سونیا دختر عصمت علی 9 سال سکنہ غازی پور شامل ہیں تفصیلات کے مطابق تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر موٹروے سے اتر کر شیخوپورہ کی طرف آ رہا تھا کہ سامنے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی سمیت 9 سالہ بچی موقع پر دم توڑ گئے-ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا-

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar