Home / شوبز / شہنشاہ غزل استادمہدی حسن کی 8ویں برسی 13جون کو منائی جائے گی

شہنشاہ غزل استادمہدی حسن کی 8ویں برسی 13جون کو منائی جائے گی

شہنشاہ غزل استادمہدی حسن کی 8ویں برسی 13جون کو منائی جائے گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی آٹھویں برسی 13جون کومنائی جائے گی ۔مہدی حسن 18 جولائی 1927 کو بھارت میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 441 فلموں کیلئے گانے گائے، مہدی حسن نے 28 سال تک مسلسل فلموں کیلئے گیت گائے، غزل گائیکی پر عبور ان کی خصوصیت تھی۔حکومت پاکستان نے مہدی حسن کو ان کی خدمات کے اعتراف تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جبکہ 1979 میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑا ایوارڈ کے ایل سہگل دیا۔

مہدی حسن اپنی خوبصورت گائیکی اورمنفردلب ولہجے کی وجہ سے دنیابھرمیں اپنامقام رکھتے تھے۔غزل گائیکی میں ان کادنیابھرمیں کوئی ثانی نہیں۔ شہنشاہ غزل کافی عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 13 جون 2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar