Breaking News
Home / صفحۂ اول / شہدا ہمارے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں، شاہد آفریدی

شہدا ہمارے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں، شاہد آفریدی

ڈیلی پاکستان آن لائن

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ پاکستان کے بہادر بیٹوں کےلئے وہ دعا گو ہیں جو بغیر کسی غرض اور وجہ کے اپنا سب کچھ ہمارے لئے قربان کر دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ آخرت میں انہیں اس کا بہترین اجر دے۔سابق کپتان شاہد اٰفریدی نے مزید لکھا کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar