Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف کو اب فرار کا موقع نہیں ملے گا. وزارت اطلاعات کے پس پردہ باجوہ ہے، شیخ رشید

شہباز شریف کو اب فرار کا موقع نہیں ملے گا. وزارت اطلاعات کے پس پردہ باجوہ ہے، شیخ رشید

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرپٹ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے فوری بعد ملکی دولت لوٹنے والے نیب کی گرفت میں ہوں گے. شہباز شریف کو بھی اب بیرون ملک فرار کا موقع نہیں ملے گا. ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء میں ابھی وقت لگے گا ،نواز لیگ اور پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں نیب قانون میں ترامیم پر بات کر لو پھر چاہے 18ویں چھوڑکر 20ویں ترامیم بھی کرا لو ، شہباز شریف اپنے بھائی کے آپریشن کی آڑ میں باہر جانے کے جتن کر رہا ہے لیکن اس کے ستارے گردش میں ہیں ، ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں زبردست ٹیم آ گئی ہے پردہ سکرین پر شبلی فراز ہے اور پردے کے پیچھے باجوہ ہے ،بغیر کمائی کے پانچ پہلے پانچ سالوں میں ریلوے کا 34ارب کا خسارہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں ہو سکے گا ۔ محکمے نے بغیر آمدن کے اس مہینے پانچ ارب کی تنخواہیں دی ہیں اور ایک اگلی تنخواہ دے سکیں گے اور اگر لاک ڈائون جاری رہا تو ہمیں حکومت سے سبسڈی لینا پڑے گی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روزوں کے بعد نیب ٹارزن بننے جارہا ہے اور عید کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی ۔ (ن) اور پیپلزپارٹی والے تو چاہتے ہیں کہ کچھ لو اور کچھ دو ہو جائے اور ان سے نیب قانون پر بات کی جائے او ر پھر 18ویں کی بجائے20ویں ترامیم کرا لیں ۔ اس دفعہ نیب دو طرفہ ٹارزن بنے گا ۔ نواز لیگ نیب میں جو ترامیم مانگ رہی ہے وہ نا ممکن ہے اور یہ نیب کے ساتھ مذاق ہوگا ۔ نیب کے معاملے پر اپوزیشن کیلئے آگے کھڈا اور پیچھے کھائی ہے۔ اگر کسی کا مقدر ہے تو اس کا جانا بھی سکندر ہے ، عید کے بعد دونوں طرف سے قلندر اندر آ جا سکتے ہیں ۔انہوںنے وزرات اطلاعات کا قلمدان لینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت اطلاعات میں اب زبردست ٹیم آ گئی ہے جو فیس بھی ہے اور کیس بھی ہے ۔ پردے کے سامنے شبلی فراز ہے اور پردے کے پیچھے باجوہ ہے اور یہ ایک زبردست ٹیم ہے ۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گندم ، چینی اور آئی پی پیز کے چوروں کو نکیل ڈالی ہے اور عمران خان اسی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑے گا ۔ آج تک کوئی ایسی کابینہ نہیں دیکھی جس میں چینی اور آٹے کی ملوں والے شامل نہ ہوں ۔ وزیر اعظم عمران خان قرضہ خوروں، فلور ملوں، شوگر ملوں اور آئی پی پیز مافیاز کے خلاف فیصلہ کن قانونی جنگ لڑیں گے ۔ بلاول بھٹو کی تنقید کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول یہ کہتا ہے کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کی جھولی میں ڈال دی جائے . پیپلز پارٹی کی یہ خواہش اب کبھی پوری نہیں ہو گی.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar