شہباز شریف کو آفتاب شیر پاﺅ کا ٹیلیفون ، رہائی پر مبارکباد دی
دونوں رہنماؤں کا عوام اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق
اسلام آباد اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ٹیلی فون کی جس میں رہائی پر مبارکباد دی ۔
اپنے بیان میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے ٹیلی فون کال کرنے اور نیک تمناؤں کے اظہار پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں کا ملک کی مجموعی اور کرونا کی درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماؤں نے عوام اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔