Home / پاکستان / شہباز شریف کرپشن کی بارات کیساتھ پیشی پر جا کر احتساب کے ادارے پر دباﺅ نہیں ڈال سکتے،نعمان لنگڑیال

شہباز شریف کرپشن کی بارات کیساتھ پیشی پر جا کر احتساب کے ادارے پر دباﺅ نہیں ڈال سکتے،نعمان لنگڑیال

شہباز شریف کرپشن کی بارات کیساتھ پیشی پر جا کر احتساب کے ادارے پر دباﺅ نہیں ڈال سکتے،نعمان لنگڑیال

وزیر اعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی وجہ سے مافیاز کی گرفت کمزور پڑ چکی ہے ،آخری حربے کے طو رپر مزاحمت کی جارہی ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کرپشن کی بارات کے ساتھ پیشی پر جا کر احتساب کے ادارے پر دباﺅ ڈال لیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ،ہر دور میں قومی خزانے میں نقب لگانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں ،پہلی حکومت ہے جوپسے ہوئے طبقات کے لئے پالیسیاں مرتب کر رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کرپشن کے عنصر کی وجہ سے مافیاز ہر جگہ اپنے پنجے گاڑھ چکے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی وجہ سے مافیاز کی گرفت کمزور پڑ چکی ہے اور آخری حربے کے طور پر مزاحمت جاری ہے جسے عوام کی طاقت سے ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں اور زرداریوںنے کرپشن کے نت نئے طریقے متعارف کرائے اور ان کے ادوار کے بوئے ہوئے بیج آج تناور درخت بن چکے ہیں لیکن اس ناسورکو جڑ سمیت ختم کریں گے۔ ملک نعمان احمدلنگڑیال نے کہا کہ شہباز شریف کاکارکنوں کے ہمراہ نیب کے دفتر پیشی پر جانا مضحکہ خیزہے ، شہباز شریف کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے بلکہ کرپشن کے کیس میں جوابدہی کیلئے پیش ہوئے تھے ۔

ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ موجودہ حکومت ہی عوامی فلاحی ریاست کے خواب کو عملی تعبیر دے گی ،کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہونے والے طبقات میں کسی تفریق کے بغیر انتہائی شفافیت سے اربوں روپے کی تقسیم اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar