Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف فیملی نے 7 ارب 17 کروڑ 50لاکھ کے اثاثے منی لانڈرنگ کے زریعے بنائے گئے۔نیب

شہباز شریف فیملی نے 7 ارب 17 کروڑ 50لاکھ کے اثاثے منی لانڈرنگ کے زریعے بنائے گئے۔نیب

7 ارب 17کروڑ50لاکھ آمدن سے زائد اثاثے ،منی لانڈرنگ سے بنائے گئے. نیب

لاہور : (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز فیملی کیخلاف اہم شوہد حاصل کرلئے. شہباز شریف فیملی نے 7 ارب 17 کروڑ 50لاکھ کے اثاثے منی لانڈرنگ کے زریعے بنائے گئے۔

نیب دستاویز میں بتایا گیا کہ 7 ارب 17کروڑ50لاکھ آمدن سے زائد اثاثے ،منی لانڈرنگ سے بنائے گئے جبکہ فیک لونز، ریمنٹنس، پےآڈرز اور تحائف سے 5 ارب 96کروڑ 90لاکھ کی رقم بنائی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اثاثوں میں غیر یقینی اضافے پرشہباز فیملی مطمئن نہیں کرسکی، پلاٹس،گھر،زرعی زمین،غیر ملکی فلیٹس کی مد میں61 کروڑ 98لاکھ اثاثےبنائےگئے جبکہ فیکٹریوں،پولٹری،لونز،ٹریڈنگ،بےنامی کمپنیوں سے2ارب40 کروڑ بنائےگئے۔

ذرائع نیب کے مطابق شہباز شریف، نصرت شہباز،سلمان ،حمزہ کے غیر قانونی اثاثوں کےشواہد اکٹھےکئے، حمزہ شہباز رابعہ عمران جوریہ علی سے متعلق بھی شواہد حاصل کئے ہیں۔

نیب دستاویز میں بتایا گیا کہ قاسم قیوم، شعیب قمر،مسرورانور،فضل دادعباسی، محمدعثمان،شاہدرفیق،آفتاب محمود،نثاراحمد،علی احمد کو ریفرنس میں نامزدکیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar