Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف جتنا مرضی چھپ لیں، پکڑے جائیں گے. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

شہباز شریف جتنا مرضی چھپ لیں، پکڑے جائیں گے. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

شہباز شریف مفاہمت کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کو دلچسپی نہیں، شیخ رشید

لاہور ( ڈیلی ُاکستان آن ٌائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف جتنا مرضی بھاگ لیں آکر کار پکڑے جائیں گے، شہباز شریف مفاہمتی سیاست کرناچاہتے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کو مفاہمتی کردار میں کوئی دلچسپی نہیں ، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو ٹیمپر کیا گیا آن لائن بکنگ پر پانچ اور فریٹ کے کرایوں میں دس فیصد کمی کردی ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف صرف ٹی وی پر ٹارزن بنے ہوئے ہیں جبکہ در حقیقت یہ ڈرپوک اور بزدل ہیں ، جب نیب نے چھاپہ مارا تو شہباز شریف گھر کے پچھلے کمرے میں چھپے ہوئے تھے ، پاکستان کی سیاست میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ، صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ ایک تصویر پر بھی سیاست کی جارہی ہے کسی اپوزیشن جماعت میں یہ جرات نہیں کہ وہ عمران خان کی حکومت کے مقابلے میں نکلے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کی دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں ، وہ اس وقت مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کوا س سے کوئی دلچسپی نہیں ، شہباز شریف کو جیل جانا ہے ۔ شہباز شریف سمجھ رہے ہیں کہ ان کی کمپنی کی مشہوری ہو رہی ہے حالانکہ ان پر مسترد ہونے کا ٹھپہ لگ رہا ہے ، جن کے پیچھے پولیس لگی ہوئی ہے وہ خاک لیڈر ہیں ، جیل تو اصل سیاستدان کیلئے سسرال ہوتی ہے ، یہ خاندان چینی کے کیس میں
بھی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی اسکینڈل سے متعلق رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں آٹے گی، چینی چور جیلوں میں جائیں گے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان پر عزم ہیں کہ جس نے بھی چوری کی ہے وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا ۔
شیخ رشید نے وفاقی وزیر سائینس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر تحفظاتسے متعلق سوال پر کہا کہ میڈیکل رپورٹس میں چھ نمبر کا ” ریگ مار ” تو لگایا گیا ہے ، لندن میں نواز شریف کی پلیٹیں بھی ٹھیک ہوگئی ہیں ، لیکن یہ فیصلہ ٹھیک تھا کہ نواز شریف چلا گیا ہے تو اس سے جان چھڑائو اور پانچ سال سہولت سے حکومت کرو ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ان کے شہباز شریف سے کبھی تعلقات خراب نہیں ہوئے ،تو شہباز شریف سے کہا تھاکہ پاکستان نہ آنا مارے جائو گے ،کیا میں انہیں اسٹام پیپر پر لکھ کر بھجواتا ، اب شہباز شریف نوے کے زاویے پر لیٹے ہوئے ہیں اور واسطے دے رہے ہیں،ڈرے ہوئے ، نکمے ، نا اہل ، چور اور ڈاکو ملک کو لیڈر شپ دیں گے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے کہ معاون خصوصی اور مشیر ان بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب تیل سستا ہوا تو ہم نے تیس روز کا ذخیرہ کیاہے ، آن لائن بکنگ پر پانچ فیصد اور فریٹ پر مزید دس فیصد رعایت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دس ٹرینیں چلانے کا اعلان کرنا تھا لیکن کورونا کا پھیلائو زیادہ ہونے کی وجہ سے فیصلے کو ملتوی کررہے ہیں،ایک کوچ اضافے کے بعد ایک ،ایک اسٹیشن پر 20ٹرینوں کا اضافہ کریں گے ،13اسٹیشنزکا اضافہ کریں گے جن کا پاکستان سے رابطہ نہیں ہے ،
وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام بکنگ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی ہے کہ کسی اسٹیشن پر ایس او پیزکی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ،تمام ٹرینوں کے اوقات کار کاعوام کی سہولت کے مطابق ازسر نو جائزہ لینے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسافر ٹرینوںکے مکمل استعداد نہ سے چلانے کی وجہ سے ہر روز ایک کروڑ روپے کا خسارہ ہے تاہم پیٹرول سستا ہونے کی وجہ سے اس میں پچیس لاکھ کی کمی ہوئی ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar