Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ،رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا

شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ،رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا

شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ،رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا

9 جون کے بعد شہباز شریف نے کسی سے ملاقات کی نہ کہیں گئے، کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہونگے‘ عطا اللہ تارڑ

نیب کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی تفتیش کی پیشکش کی ،پارٹی نے کارکنوں کو باہر آنے کیلئے باضابطہ کوئی کال نہیں دی ‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوںنے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے بعد شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہباز شریف کو جلد صحتیاب کرے اور قوم سے بھی دعاﺅں کی اپیل ہے ۔شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے،یہاں تک کہا گیا کہ ہم کہیں بھاگ رہے اور ویڈیو لنک پر تفتیش کر لی جائے لیکن نیب نے اندھا سیاسی انتقام جاری رکھا ۔ شہباز شریف اس سے پہلے بھی خطرے کے باوجود نیب میں پیش ہوئے اور 24صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ۔

انہوں نے بتایا کہ 9جون کونیب میں پیشی کے علاوہ شہباز شریف نے کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے ہیں۔اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور نیب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکنوں کو بھی باہر آنے کے لئے باضابطہ کوئی کال نہیں دی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خود کو ماڈل ٹاﺅن کی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar