Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف اور حمزہ شہباز گیارہ جون کو پیش ہوں، احتساب عدالت

شہباز شریف اور حمزہ شہباز گیارہ جون کو پیش ہوں، احتساب عدالت

سپرنٹنڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت عدالت کے روبرو پیش کریں،
لاہور(ڈیلی پاکستان آن ٌائن) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی عرصے سے التوا ء کا شکار ہے۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔احتساب عدالت کے فیصلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ملزم شہباز شریف بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، شہباز شریف فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کو ہرصورت پیش ہوں۔
واضع رہے کہ عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم دونوں کی جانب سے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا۔نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے 10 کلو میٹر طویل غیر قانونی نالہ تیار کیا گیا، شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar