Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس سے بری، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس سے بری، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اللہ تعالی نے سرخرو کیا،شکر بجا لاتے ہیں،نواز شریف ،وزیراعلی مریم نواز کا بریت پر اظہار تشکر
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فرزند حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے 3فروری کو وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی تھی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے 6فروری کو سنایا جائے گا۔اینٹی کرپشن عدالت اپنے فیصلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ کیس میں بری کر دیا، اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ سزا کا امکان نہیں ہے۔11جولائی 2017کو نیب لاہور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں میں انکوائری کا آغاز کیا تھا، نیب نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 2015میں چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ تعمیر کروایا، گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو 21کروڑ 30لاکھ روپے کا نقصان ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف کو نیب نے 5اکتوبر 2018کو نیب نے گرفتار کیا۔حمزہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 11جون 2019کو گرفتار کیا گیا، احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 9اپریل 2019کو فرد جرم عائد کی، نئے ثبوتوں کے بعد اور ضمنی ریفریس دائر ہونے کے بعد 6اگست 2020کو پھر سے فرد جرم عائد کی گئی۔ 14فروری 2019کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی،شہباز شریف رمضان شوگر ریفرنس میں 4ماہ 9دن تحویل میں رہے، 6فروری 2020کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی، حمزہ شہباز شریف رمضان شوگر ریفرنس میں 7ماہ 26دن تحویل میں رہے، نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت لاہور نے 11ستمبر 2022کو ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تو 22ستمبر 2023ء کو ریفریس سماعت کے لیے دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجا گیا، 6ستمبر 2024کو سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو پھر سے بحال کیا تھا۔17اکتوبر 2024کو احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کردیا تھا، احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفریس کی 105جبکہ اینٹی کرپشن عدالت میں 13مرتبہ سماعت ہوئی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا ہے ۔انہوں نے کیس میں بریت کے فیصلے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اورمحمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا،شکر بجا لاتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar