شہبازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات معمول کی تھی ،اے پی سی سے کوئی تعلق نہیں ‘شاہد خاقان عباسی
نوازشریف پر بھارت نوازی کا الزام لگانے والے وہ لوگ ہیں جو معیشت کو تباہ کرکے بھارت کا فائدہ کررہے ہیں ‘سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لےگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نوازنے ٹھیک کہا کہ پارلیمانی معاملات پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہئیں، نوازشریف کو آرمی چیف ملاقات سے آگاہ کیا گیا اس کی معلومات نہیں، آرمی چیف سے ملاقات اے پی سی کے موضوع پر نہیں تھی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آرمی چیف کی خواجہ آصف سمیت کسی بھی لیگی رہنما سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی تاہم ملاقات خفیہ نہیں تھی عسکری دعوت پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کو مدعو کیا گیاتھا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف کی آرمی چیف سے معمول کی ملاقات تھی اس کا اے پی سی سے کوئی تعلق نہیں ،نوازشریف کو آگاہ کیاگیاکہ نہیں مجھے اس کا علم نہیں ۔
آرمی چیف نے خود کہا ہے کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لے رہے۔
مریم نوازنے ٹھیک کہاکہ پارلیمانی معاملات پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف پر بھارت نوازی کا الزام لگانے والے وہ لوگ ہیں جو معیشت کو تباہ کرکے انڈیا کا فائدہ کررہے ہیں جنہوں نے مہنگائی کی انہوں نے بھارت کو فائدہ دیا ،جو بھارت جاکر پاکستان کی فوج پر باتیں کرتے ہیں وہ بھارت کے دوست ہیں ،بھارت نواز وہ ہے جنہوں نے ملکی معیشت تباہ کی مہنگائی کی اور بھارت جاکر فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ دوست ہیں نوازشریف دوست نہیں۔شہبازشریف کی گرفتاری کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں پارٹی ورکر چلائیں گے ۔