Home / پاکستان / شہبازشریف کا رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ

شہبازشریف کا رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ

شہبازشریف کا رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ

کورونا کی صورتحال میں چینی کی قطاریں عوام کے لئے خطرہ اور توہین کے مترادف ہیں، اپوزیشن لیڈر کا بیان

اسلام آباد اپریل 27 (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں چینی کی قطاریں عوام کے لئے خطرہ اور توہین کے مترادف ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران خوراک، پھل اور دیگر ضروری اشیاءکی قیمتیں کم کی جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کا طریقہ آسان ور اشیاءکا معیار بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی صورتحال میں چینی کی قطاریں عوام کے لئے خطرہ اور توہین کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے دوران اورعید کی آمد کے قریب بازاروں میں ہجوم کو خاص طورپر روکنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی شدت کے دوران عوام کی جان کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے عید منانے کی تیاریوں کا انتظام کیاجائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar