Breaking News
Home / پاکستان / شہبازشریف کا اسد قیصر کو خط، 5 جون 2020 سے ہونے والے اجلاس میں بجٹ سے قبل 5 دنوں میں قومی اہمیت کے امور زیرغور لائے جائیں

شہبازشریف کا اسد قیصر کو خط، 5 جون 2020 سے ہونے والے اجلاس میں بجٹ سے قبل 5 دنوں میں قومی اہمیت کے امور زیرغور لائے جائیں

Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

شہبازشریف کا اسد قیصر کو خط، 5 جون 2020 سے ہونے والے اجلاس میں بجٹ سے قبل 5 دنوں میں قومی اہمیت کے امور زیرغور لائے جائیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیاہے کہ 5 جون 2020 سے ہونے والے اجلاس میں بجٹ سے قبل 5 دن میسر ہیں، ان میں قومی اہمیت کے امور زیرغور لائے جائیں۔

منگل کو لکھے گئے خط میں شہبازشریف نے کہا کہ ہر روز قومی اہمیت کا ایک مسئلہ زیرغور لانے کے لئے ایجنڈا ترتیب دیاجائے ،پہلے دن ملک میں کورونا کی صورتحال، پھیلاو اور تدارک کے لئے حکومتی اقدامات زیربحث لائیں۔

خط میں کہاگیاکہ دوسرے روز کراچی میں پی آئی اے کی بدقسمت پرواز کے حادثے پر بحث کرائی جائے ،تیسرے دن چینی سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ اجلاس میں زیرغور لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھے روز ہوائی اڈوں اور پی آئی اے ہوٹلز کی نجکاری کے معاملے پر اجلاس میں بحث کرائیں ،پانچویں روز ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال زیربحث لائی جائے ،ایوان کے تقدس اوربامقصد گفتگو کے لئے 120 منٹ اپوزیشن ارکان کو دیں، وزیرحکومت اور کابینہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بحث سمیٹے ،اس طرح اپوزیشن ارکان کو عوامی مسائل ایوان میں بلند کرنے اور حکومت کو اپنا جواب دینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ میری تجویز ہوگی کہ یہ کارروائی صدارتی خطاب پر زیرالتواءبحث کے حصے کے طورپر کرائی جائے ،سپیکر صاحب چاہیں توتحریک التواءکے ذریعے قواعد معطل کرکے بھی یہ بحث کراسکتے ہیں ،شہبازشریف نے سپیکر اسد قیصر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar