Breaking News
Home / شوبز / شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور اسکی دعا بھی مانگتی ہوں‘ صوبیہ خان

شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور اسکی دعا بھی مانگتی ہوں‘ صوبیہ خان

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شہادت کے درجے پر فائز ہونا چاہتی ہوں اور خدا کی ذات سے اس کی دعا بھی مانگتی ہوں،شہادت کا رتبہ پانے والے انمول اور خاص لوگ ہوتے ہیں اوریہ رتبہ یقینا خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ بچپن میں جب ٹی وی پر پاک افواج کودیکھتی تھی تو دل میں خواہش ہوتی تھی کہ میں فوجی افسر بنوںلیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے اس خواہش کی تکمیل نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے اندر شہادت کا جذبہ پختہ ہوتا گیا اور میری خواہش ہے کہ جب بھی مجھے موقع ملے تو میںاپنے ملک کےلئے جان دوں ۔شہادت کا درجہ خوش نصیبوں کو ہی ملتا ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مجھے شہادت کا درجہ ملے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar