Breaking News
Home / پاکستان / شکر ہے دو ماہ بعد پنجاب حکومت کو مستحق فنکاروں کا بھی خیال آگیا ‘ مسلم لیگ(ن)

شکر ہے دو ماہ بعد پنجاب حکومت کو مستحق فنکاروں کا بھی خیال آگیا ‘ مسلم لیگ(ن)

شکر ہے دو ماہ بعد پنجاب حکومت کو مستحق فنکاروں کا بھی خیال آگیا ‘ مسلم لیگ(ن)
موجودہ حکومت کے پہلے سال 8کروڑ کے لیپس ہوئے ،رواںسال چند سفارشیوں کو امدادی چیک تقسیم کئے گئے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شکر ہے دو ماہ بعد پنجاب حکومت کو مستحق فنکاروں کا بھی خیال آگیا ،عثمان بزدار کی جانب مستحق فنکاروں کےلئے پیکج کی منظوری دینا سیاسی شبدہ بازی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مالی سال 2019-20کے بجٹ میں مستحق فنکاروں کےلئے رقم پہلے سے مختص ہے ،رواںسال پنجاب حکومت نے صرف چند ایک فنکاروں کو اس فنڈ سے امدادی رقم کی چیک دئیے ،شہبازشریف حکومت میںپہلی مرتبہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا اور8کروڑ کی رقم مختص کی گئی۔عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پانچ سال مسلسل ہر ماہ مستحق فنکاروں کو بیس ،بیس ہزار کے امدادی چیک دئیے۔بزدار حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پہلے سال آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے 8کروڑ لیپس ہوئے ،رواں مالی سال میں بھی پنجاب حکومت نے چند سفارشی فنکاروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar