Home / انٹر نیشنل / شمالی کوریا کے مقابلے میں جنوبی کوریا کا زیادہ طاقتور بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان

شمالی کوریا کے مقابلے میں جنوبی کوریا کا زیادہ طاقتور بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان

شمالی کوریا کے مقابلے میں جنوبی کوریا کا زیادہ طاقتور بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان
سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا ایک بیلسٹک میزائل تیار کرنے کے آخری مراحل میں ہے جو 3 ٹن تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ جنوبی کوریا نے بچت تجاویز مانگی ہیں تاکہ شمالی کوریا کے مقابلے میں ملک کا دفاع مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 2020-2026کے بلیو پرنٹ کے مطابق جنوبی کوریا ایسے نئے میزائل بنائے گی جس میں مقابلتاًزیادہ تباہی پھیلانے کی صلاحیت ہوگی۔ مزید برآں، وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے موجودہ میزائل ڈیفنس سسٹم کو اپ گریڈ کریں گے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری کو راستے ہی میں روکنے کے لیے نئے انٹرسیپٹر بنائے گی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مضبوط ، طویل فاصلے تک اور زیادہ درست ہدف والے میزائل تیار کریں گے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں مزاحمت اور سلامتی اور امن کو قائم کیا جا سکے۔جنوبی کوریا کی طرف سے بنایا جانے والا یہ نیا میزائل 350سے400کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ یہ 3ٹن تک وارہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میزائل کے اندر یہ صلاحیت بھی ہوگی کہ وہ شمالی کوریا کے زیرزمین ذخائر کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ دونوں روایتی دشمنوں کے درمیان میزائل کی دوڑ اس وقت زیادہ زور پکڑ گئی تھی جب گذشتہ سال امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر دو طرفہ پابندیاں ختم کردی تھیں۔ 2020 میں ، جنوبی کوریا نے اعلان کیا کہ اس کا نیا Hyunmoo-4 شارٹ رینج بیلسٹک میزائل (SRBM) 2 ٹن وار ہیڈ لے جا سکتا ہے ۔مارچ میں شمالی کوریا نے ایس آر بی ایم کا تجربہ کیا جس میں کہا گیا کہ وہ 2.5 ٹن پے لوڈ پہنچا سکتا ہے جبکہ Hyunmoo-4جنوبی کوریا کا سب سے بڑا میزائل ہے۔ مجموعی طور پر جنوبی کوریا اپنے دفاعی بلیو پرنٹ پر اگلے پانچ سالوں میں 273بلین امریکی ڈالرز خرچ کرے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar