شبنم مجید حمد کی ویڈیو ریکارڈنگ مکمل کرانے کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید اسلام آباد میں چار روز تک قیام کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں۔
گلوکارہ شبنم مجید نے گزشتہ دنوں ایک حمد ریکارڈ کرائی تھی جس کی آڈیو مکمل ہونے کے بعد اس کی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ویڈیو ریکاردنگ کی گئی جس میں شبنم مجید نے بھی حصہ لیا ۔ یہ حمد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ شبنم مجید اور نامور قوال شیر میانداد کی اکیسویں رمضان کو ایک نعت بھی ریلیز ہو چکی ہے۔