Breaking News
Home / پاکستان / شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ، مریم اور نگزیب

شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ، مریم اور نگزیب

شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ، مریم اور نگزیب

عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟

پشاور میں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟ ،بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل اور ان سے سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز عمران صاحب سے مخاطب ہیں کہ کرپشن کا حساب دیں ،عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟ پھر جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ مالم جبہ کرپشن سکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاونٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ پشاور میں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی، پٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا اور زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟،جس ملک میں حکومت ہر روز صرف جھوٹ بولے، وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال …

سزائے موت کے تین ملزمان بری کرنے کا حکم

ملزمان شفیق ،الیاس اور عالم شیر پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام …

معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر …

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

Skip to toolbar