Breaking News
Home / انٹر نیشنل / شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی سےمتعلق امور کے قائم مقام نائب سربراہ رمیش راجہ سنگھم نے بتایا کہ شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے .
گزشتہ ایک ماہ کے دوران امدادی قیمت پر فراہم کی جانے والی روٹی کے دام دو گنا ہو چکے ہیں اور وہ لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غریب ترین لوگوں کا انحصار امدادی قیمت پر ملنے والی روٹی پر ہے اور گزشتہ ماہ اس کی قیمتوں میں نہ صرف دگنا اضافہ ہوا ہے بلکہ روٹی کے ایک پیکٹ کے وزن میں 15 فیصد کمی بھی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہہ اندرونِ ملک بے گھر ہونے والے 67 لاکھ شامی باشندوں کو مناسب چھت میسر نہیں اور ان میں سے زیادہ تر کے پاس موسم سرما سے بچاؤ کیلئے کمبل اور حرارت حاصل کرنے کیلئے ایندھن موجود نہیں ہے جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے شام کی آبادی کو ایک نئی مصیبت کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ یہاں صحت کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کا نظام بھی ناگفتہ بہ حالت میں ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar